مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تیزرفتار بکس‌فش

تیزرفتار بکس‌فش

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

تیزرفتار بکس‌فش

انجینیئر ایک ایسی گاڑی بنانا چاہتے تھے جو مضبوط اور پائدار ہو،‏ جس سے ایندھن کی بچت ہو اور ماحول آلودہ نہ ہو۔‏ اِس گاڑی کو بنانے کے لئے اُنہوں نے ایک سمندری مخلوق کو ماڈل کے طور پر استعمال کِیا۔‏ یہ مخلوق بکس‌فش ہے جو منطقۂ‌حارّہ کے گرم پانیوں میں مونگے کی چٹانوں کے نزدیک پائی جاتی ہے۔‏ اِس مچھلی کی بناوٹ کو دیکھتے ہوئے ماہرین ایک ایسی گاڑی بنانے کے قابل ہوئے جو کم‌وزن ہو اور ہوا کی مزاحمت کے باوجود اِس کی رفتار زیادہ متاثر نہ ہو۔‏

غور کریں:‏ بکس‌فش اِتنی تیزی سے تیرتی ہے کہ ایک سیکنڈ میں اپنے بدن کی لمبائی سے چھ گُنا زیادہ فاصلہ طے کر سکتی ہے۔‏ اِس کی تیزرفتاری کی وجہ کیا ہے؟‏ اُس کی بکس جیسی بناوٹ کی وجہ سے یہ خیال کِیا گیا کہ پانی میں تیرتے وقت اپنی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے اُسے کافی توانائی کی ضرورت ہوگی۔‏ لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔‏ انجینیئروں نے بکس‌فش کا ایک ماڈل تیار کِیا اور اِسے ہوا سے گزارنے کا تجربہ کِیا۔‏ عام طور پر ہوا سے گزرتے وقت گاڑیوں کی رفتار بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے لیکن بکس‌فش کے اِس ماڈل کے سلسلے میں ایسا نہیں ہوا۔‏

بکس‌فش کی جِلد سخت ہوتی ہے۔‏ اِس لئے کم‌وزن کے باوجود یہ مضبوط ہوتی ہے۔‏ نیز،‏ بکس‌فش کے اردگرد پانی میں چھوٹےچھوٹے بھنور پیدا ہوتے ہیں جو سمندر کے طوفانی ہونے کی صورت میں توازن برقرار رکھنے میں اُس کی مدد کرتے ہیں۔‏ یوں وہ آسانی سے اپنی سمت بدل سکتی اور نقصان سے محفوظ رہ سکتی ہے۔‏

انجینیئر اِس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بکس‌فش کی طرز پر وہ ایک محفوظ،‏ ہلکی اور ایندھن کی بچت کرنے والی گاڑی تیار کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔‏ اِس گاڑی کو بنانے میں حصہ لینے والے ایک ڈاکٹر تھامس ویبر نے کہا:‏ ”‏آخرکار ہم ایک ایسی گاڑی بنانے میں کامیاب ہوگئے جو ہوا سے گزرتے ہوئے نہ صرف اپنی رفتار برقرار رکھ سکتی ہے بلکہ اِس کے ذریعے ایندھن کی بچت بھی ہوتی ہے۔‏ یہ بات بڑی حیران‌کُن تھی کہ ایک ایسی مچھلی ہمارا ماڈل بن گئی جو بظاہر تیزرفتار نہیں لگتی۔‏“‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا بکس‌فش اتفاقاً وجود میں آ گئی تھی؟‏ یاپھر کیا یہ ایک ذہین خالق کی کاریگری ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۱۰ پر تصویر]‏

‏;Boxifsh: © Hal Beral/V&W/SeaPics.com

car: Mercedes-Benz USA