گیت نمبر 121
ضبطِنفس ظاہر کریں
(رومیوں 7:14-25)
-
1. کرنا ہم چاہتے ہیں نیکی کے کام
پر جسم کمزور ہے، گُناہ کا غلام
سو ضبطِ نفس ہم پیدا کریں
روح کی ہدایت پر چلنے سے
-
2. ہم کو آزماتا ہے ہر روز شیطان
سمایا ہے دل میں بُرائی کا رُجحان
ہم کو دیتا ہے طاقت خدا
جسم پر فتح دِلائے گا
-
3. گر غلط کاموں سے ہم رہیں باز
تو ہوگا یہوواہ کا نام سرفراز
ہم ضبطِ نفس روز ظاہر کریں
اپنے خدا کو جلال یوں دیں
(1-کُر 9:25؛ گل 5:23؛ 2-پطر 1:6 کو بھی دیکھیں۔)