مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 97

خدا کا زندگی‌بخش کلام

خدا کا زندگی‌بخش کلام

‏(‏متی 4:‏4‏)‏

  1. 1.‏ روٹی ہی پہ اِنسانوں کو جینا چاہیے نہیں

    پاک صحیفوں پہ چلنے سے زندگی ملے گی

    اِن سے ملتا ہے اِطمینان اور ایک روشن اُمید

     

    ہم بس روٹی پہ نہ جئیں

    بلکہ پاک کلام پہ

    زندگی حاصل ہوتی ہے

    یاہ کی ہر ایک بات سے

  2. 2.‏ یاہ کے بندوں کی جو داستان درج ہے پاک کلام میں

    اُس پر غور و خوض کرنے سے ہم دلیر بنیں گے

    ثابت قدمی اور نیکی کی وہ ہیں عمدہ مثال

     

    ہم بس روٹی پہ نہ جئیں

    بلکہ پاک کلام پہ

    زندگی حاصل ہوتی ہے

    یاہ کی ہر ایک بات سے

  3. 3.‏ ہر روز پڑھیں ہم بائبل کو، طاقت یوں ملے گی

    پھر آزمائش کی گھڑی میں جیت ہماری ہوگی

    سو یہوواہ کی باتوں کو دل پہ نقش کریں ہم

     

    ہم بس روٹی پہ نہ جئیں

    بلکہ پاک کلام پہ

    زندگی حاصل ہوتی ہے

    یاہ کی ہر ایک بات سے

‏(‏یشو 1:‏8؛‏ روم 15:‏4 کو بھی دیکھیں۔)‏