مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ اپنی عبادت گاہ کو چرچ کیوں نہیں کہتے؟‏

یہوواہ کے گواہ اپنی عبادت گاہ کو چرچ کیوں نہیں کہتے؟‏

 پاک کلام میں جس یونانی اِصطلا‌ح کا ترجمہ کبھی کبھار ”‏چرچ“‏ کِیا گیا ہے، وہ خدا کی عبادت کرنے والے لوگوں کے ایک گروہ کی طرف اِشارہ کرتا ہے نہ کہ اُس عمارت کی طرف جس میں وہ جمع ہوتے ہیں۔‏

 ذرا اِس مثال پر غور کریں:‏ جب خدا کے ایک بندے پولُس نے روم کے مسیحیوں کے نام خط لکھا تو اُنہوں نے ایک جوڑے اکوِلہ اور پرِسکِلّہ کو سلام بھیجا اور یہ بھی کہا:‏ ”‏اُس چرچ کو بھی میرا سلام دیں جو اُن کے گھر میں جمع ہوتا ہے۔“‏ (‏رومیوں 16:‏5‏، کونٹیمپرری اِنگلش ورشن‏)‏ پولُس کسی عمارت کو سلام دینے کی بات نہیں کر رہے تھے بلکہ وہ اُن لوگوں یا کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ کو سلام بھیج رہے تھے جو اُن کے گھر میں جمع ہوتے تھے۔‏ a

 اِس لیے ہم اپنی عبادت گاہ کو چرچ نہیں کہتے بلکہ ”‏یہوواہ کے گواہوں کی عبادت گاہ“‏ کہتے ہیں۔‏

ہم اپنی عبادت گاہ کو ”‏یہوواہ کے گواہوں کی عبادت گاہ“‏ کیوں کہتے ہیں؟‏

 اِس کی کئی وجوہات ہیں:‏

  •   ہم یہوواہ خدا کی عبادت کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جس نے بائبل کو لکھوایا ہے۔ اِس کے علاوہ اِس جگہ سے ہم یہوواہ خدا کے بارے میں گواہی یعنی شہادت دینا سیکھتے ہیں۔—‏زبور 83:‏18؛‏ یسعیاہ 43:‏12‏۔‏

  •   ہم خدا کی بادشاہت کے بارے میں سیکھنے کے لیے بھی جمع ہوتے ہیں جس کے متعلق یسوع مسیح نے اکثر بات کی۔—‏متی 6:‏9، 10؛‏ 24:‏14؛‏ لُوقا 4:‏43‏۔‏

 آپ بھی ہماری عبادت گاہ میں آ کر یہ دیکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاس کیسے ہوتے ہیں۔‏

a اِس طرح کی اِصطلا‌حیں 1-‏کُرنتھیوں 16:‏19؛‏ کُلسّیوں 4:‏15 اور فلیمون 2 میں بھی اِستعمال ہوئی ہیں۔‏