مواد فوراً دِکھائیں

واروِک کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏ستمبر سے دسمبر 2014ء)‏

واروِک کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏ستمبر سے دسمبر 2014ء)‏

اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ ستمبر سے دسمبر 2014ء تک یہوواہ کے گواہوں کے نئے مرکزی دفتر کا کام کہاں تک پہنچا۔‏

واروِک میں نئے مرکزی دفتر کا ڈیزائن:‏

  1. گاڑیوں کی ورکشاپ

  2. عوامی پارکنگ

  3. ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

  4. رہائشی عمارت (‏بی)‏

  5. رہائشی عمارت (‏ڈی)‏

  6. رہائشی عمارت (‏سی)‏

  7. رہائشی عمارت (‏اے)‏

  8. دفتروں کی عمارت

11 ستمبر 2014ء—‏عوامی پارکنگ

رہائشی عمارت (‏سی)‏ کی چھت کے لیے ڈھانچے تیار کیے جا رہے ہیں اور اِنہیں سٹیل کے کیلوں سے جوڑا جا رہا ہے۔‏

18 ستمبر 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

تصویر میں آگے رہائشی عمارت (‏بی)‏ کی بنیاد کے لیے کنکریٹ ڈالا جا رہا ہے۔ کبھی کبھار پوری سائٹ پر ایک وقت میں 13 کرینیں اِستعمال ہوتی ہیں۔‏

26 ستمبر 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

لوہے کے گارڈر اور ستون عمارت میں لگائے جانے کے لیے تیار ہیں۔ دفتروں کی عمارت کے ڈیزائن میں لوہے کا ڈھانچا اِستعمال کِیا جائے گا تاکہ عمارت کو سہارا دینے والی دیواروں کی ضرورت نہ پڑے۔ اِس طرح زیادہ بڑے دفتر بنائے جا سکیں گے اور تعمیر کا کام زیادہ تیزی سے ہوگا۔‏

9 اکتوبر 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

کارکُن چھت کے تیارشُدہ ڈھانچوں کو کھڑا کر رہے ہیں، اِن پر دھات کی پرتیں چڑھا رہے ہیں اور پانی روکنے کے لیے شیٹ لگا رہے ہیں۔ پیچھے چھت کا آدھا ڈھانچا بنایا جا رہا ہے۔‏

15 اکتوبر 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

ٹھیکے‌دار اُس جگہ گارڈر ڈال رہے ہیں جہاں بعد میں باورچی خانہ، کھانے کا کمرا، لانڈری وغیرہ بنائی جائے گی۔‏

15 اکتوبر 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

ایک کارکُن گندے پانی کے نکاس کے لیے پائپ فٹ کر رہا ہے۔‏

20 اکتوبر 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

اِس دیوار کو دیواروں کے ڈیزائن اور رنگ وغیرہ کا تعیّن کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ بعد میں اِسے نئے آنے والے مستریوں کے لیے نمونے کے طور پر بھی اِستعمال کِیا گیا۔ اِس تصویر میں دیوار کو ڈھایا جا رہا ہے کیونکہ اب اِس کا مقصد پورا ہو چُکا ہے۔‏

31 اکتوبر 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

چھت کا آدھا ڈھانچا کرین کے ذریعے اُٹھا کر اپنی جگہ پر رکھا جا رہا ہے۔ رہائشی عمارتوں پر ڈھلوان والی چھتیں اِس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ یہ دُور سے بھی خوب صورت لگیں۔‏

7 نومبر 2014ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

اِن ٹینکوں میں سے ہر ایک میں 95 ہزار لیٹر (‏25 ہزار گیلن)‏ تیل کی گنجائش ہے۔ اِس تیل کو بوائلر کو چلانے کے لیے اِستعمال کِیا جائے گا۔‏

12 نومبر 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

یہ عمارت جھیل کے بالکل پاس ہے۔ عمارت پر فرق فرق رنگ کا سامان اِستعمال ہوا ہے تاکہ اِس کی خوب صورتی میں اِضافہ ہو۔‏

21 نومبر 2014ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

ایک شادی شُدہ جوڑا گندے پانی کے نکاس کے لیے پائپ ڈال رہا ہے۔ بعد میں یہاں کنکریٹ کا فرش ڈالا جائے گا۔‏

28 نومبر 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

چھت سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔‏

1 دسمبر 2014ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

ایک اَور شادی شُدہ جوڑا پلمبنگ کے نقشے کا جائزہ لے رہا ہے۔‏

10 دسمبر 2014ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

برف پڑنے کے باوجود کھدائی اور کنکریٹ ڈالنے کا کام جاری ہے۔ تصویر میں بائیں طرف دفتروں کی عمارت ہے جس کے کچھ حصوں پر پلاسٹک کی شیٹیں لگائی گئی ہیں تاکہ اندر زیادہ ٹھنڈ نہ ہو اور کنکریٹ ڈالنے اور پلاستر کرنے کا کام جاری رہ سکے۔‏

12 دسمبر 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏ڈی)‏

کارکُن نمی روکنے کے لیے دیواروں پر ایک شیٹ لگا رہے ہیں۔ بعد میں اِن کے اُوپر کنکریٹ کے تختے لگائے جائیں گے۔‏

15 دسمبر 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

سائٹ کا فضائی منظر جس میں سب سے پیچھے رہائشی عمارتیں نظر آ رہی ہیں۔ بیچ میں جو بڑی سفید عمارت دِکھائی دے رہی ہے، وہ دفتروں کی عمارت ہے۔ پوری سائٹ کے 100 ہیکٹر (‏253 ایکڑ)‏ میں سے صرف 20 فیصد حصے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ باقی جگہ کو ویسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ اِس کا قدرتی حسن برقرار رہے۔‏

15 دسمبر 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

اِس تصویر میں رہائشی عمارتیں سی اور ڈی دِکھائی دے رہی ہیں۔ ٹھیکے‌دار رہائشی عمارت (‏سی)‏ کی ڈھلوان والی چھت پر دھات کے تختے لگا رہے ہیں۔‏

25 دسمبر 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

ایک بڑھئی لکڑی کا فرش ڈال رہا ہے۔ یہ کمرا نمونے کے طور پر بنایا جا رہا ہے۔ کمروں کی آرائش کے لیے چار ڈیزائن بنائے گئے ہیں جن کے مطابق دیواروں، قالین، فرش کی لکڑی اور باورچی خانے کی سلیب کا رنگ چُنا جائے گا۔‏

31 دسمبر 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

کنکریٹ کے فرش کو ہاتھوں سے ہموار کِیا جا رہا ہے تاکہ پانی کے نکاس کے لیے صحیح ڈھلوان ہو۔‏

31 دسمبر 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

ایک 77 سالہ کارکُن فائبر آپٹک تاریں لگا رہا ہے۔ اِس پورے پراجیکٹ میں تقریباً 32 کلومیٹر (‏20 میل)‏ فائبر آپٹک تاریں لگائی جائیں گی۔‏